12 جنوری، 2016، 8:17 AM

پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات متوقع

پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات متوقع

بھارتی ذرائع کے مطابق ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال، اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ سے کسی بھی تیسرے ملک میں آئندہ چند روز میں ملاقات کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال، اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ سے کسی بھی تیسرے ملک میں آئندہ چند روز میں ملاقات کر سکتے ہیں۔

ہندوستان کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ سفارتی صورت حال کے پیش نظر پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سیکریٹریز کی جمعہ کو ہونے والی ملاقات مبہم ہے۔ تاہم اس حوالے سے ہندوستانی چینل این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر، خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات سے قبل کسی تیسرے ملک میں ایک 'خفیہ ملاقات' کرسکتے ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے فراہم کیے جانے والے ثبوتوں کی جانچ پڑتال ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور پٹھان کوٹ حملے کے مبینہ 6 حملہ آوروں کی پاکستان میں شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

ہندوستانی چینل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تضادات کے خاتمے اور دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال، اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ سے کسی بھی تیسرے ملک میں آئندہ چند روز میں ملاقات کر سکتے ہیں۔

News ID 1861006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha